مفسر قرآن اور نائب امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کا جیل میں انتقال

مفسر قرآن اور نائب امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بنگلا دیش کے نائب امیر علامہ دلاور حسین سعیدی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا، انھیں ڈھاکا کے پی جی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

دلاور حسین سعیدی بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر اور متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے، 1996 سے 2008 تک 3 مرتبہ الیکشن جیت کر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے، علامہ دلاور حسین سعیدی ورلڈ علما کونسل کے رکن بھی تھے، ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ انھیں 2013 میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا، قید میں ان کی موت پر ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں