مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔ مکہ مکرمہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں ۔ طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کرتے رہے۔
لا حول ولا قوة الا بالله pic.twitter.com/X7QQuE846C
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023
طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی کا عملہ صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا۔ مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔
اللّهُمَّ صَيِّـباً نافِـعاً pic.twitter.com/COpxh9GQms
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023
طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Lightning strike in Masjid Al Haram today pic.twitter.com/vmVq1LeDDh
— Inside the Haramain (@insharifain) August 22, 2023