عمرے سے واپسی کے دوران المناک سڑک حادثہ، چار بچے اور باپ جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ کرکے واپس جانے والے خاندان کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس متحدہ عرب امارات جارہا تھا کہ ان کی گاڑی کو مکہ ریاض ایکسپریس وے پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی فیملی کا تعلق اردن سے ہے جو یو اے ای میں رہائش پذیر تھی، حادثے میں 4 بچے اور باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں کار میں سوار خاتون کو شدید چوٹی آئی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے کنگ فیصل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں