حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستانی خلائی مشن چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ کے بعد پہلی تصویر اور روور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے روور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو سماجی پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کی گئی۔
… … and here is how the Chandrayaan-3 Rover ramped down from the Lander to the Lunar surface. pic.twitter.com/nEU8s1At0W
— ISRO (@isro) August 25, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈر سے روور چاند کی سطح پر اترتا ہے اور اپنا سفر شروع کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اسرو کی جانب سے خلائی جہاز کے چاند پر لینڈ کرنے سے چند منٹ قبل کی بھی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
A two-segment ramp facilitated the roll-down of the rover. A solar panel enabled the rover to generate power.
Here is how the rapid deployment of the ramp and solar panel took place, prior to the rolldown of the rover.
The deployment mechanisms, totalling 26 in the Ch-3… pic.twitter.com/kB6dOXO9F8
— ISRO (@isro) August 25, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی جہاز جب چاند کے قریب آرہا ہے تو چاند کی سطح پر بنے گڑھے بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سے قبل چندریان 3 کی پہلی بار چاند پر لینڈنگ کے بعد چاند سطح کی پہلی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔
اسرو نے کہا ہے کہ روور کی نقل و حرکت شروع ہوگئی ہے اور تاریخی چندریان تین مشن اپنے پروگرام کے مطابق کام کررہا ہے نیز اس کے سبھی کَل پرزے معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔ اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے بتایا کہ لینڈر ماڈیول میں نصب سبھی آلات کو چالو کردیا گیا ہے اور یہ اب چاند کی معدنیاتی بناوٹ اور چاند کی، زلزلے سے متعلق سرگرمیوں کا مطالعہ کریں گے۔ پرگیان روور، وکرم لینڈر سے کل باہر آیا تھا اور چاند پر اپنی پہلی چہل قدمی کی تھی۔