مراقش کے تاریخی شہر مدینہ میں بھی نقصانات، قدیم مسجد منہدم ہونے کا خدشہ (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مراقش میں زلزلے سے مدینہ نامی قدیم شہر کو بھی نقصان پہنچا ہے جہاں ایک تاریخی مسجد کے منہدم ہونے کے خدشات ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ صارف نے لکھا کہ 7 اشاریہ ایک شدت کے شدید زلزے کے باعث تاریخی کتبیہ مسجد منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

https://twitter.com/iamAkramPRO/status/1700306064539852996?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1700306064539852996%7Ctwgr%5E06fe19bce9fea54ebb2d5eb26de39116115e74c3%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30344908

ویڈیو میں مسجد کے بلند منار کو زلزلے سے ہلتے ہوئے دیکھا دیکھا جا سکتا ہے۔ کتبیہ مسجد 1147 میں قائم کی گئی تھی جو مدینہ میں واقع ہے۔ مدینہ کو موجودہ دور میں مراقش (Marrakesh) شہر کا حصہ ہی تصور کیا جاتا ہے۔

یہ مسجد کتبیہ اس لیے کہلاتی ہے کیونکہ اس کے نیچے کتابوں کی دکانیں تھیں۔ اس زمانے میں مراقش میں لکھنے پڑھنے کا شوق انتہا درجے تک پہنچا ہوا تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کتابوں کی ان دکانوں کی تعداد250 تھی۔ اس مسجد کا مینار 69 میٹر (221 فٹ) بلند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں