عمرہ کے دوران خواتین کا لباس کیسا ہونا چاہیے، سعودی وزار ت حج نے 3 ضابطے جاری کردیے

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کردی۔ وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ’خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔

حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے‘۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیےاور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں