غزہ میں اسرائیل سرحد کے قریب دھماکا، 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل سرحد کے قریب احتجاج کے دوران دھماکے سے پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کےخلاف درجنوں نوجوان مظاہرہ کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا ۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین ایک ڈیوائس ان کی طرف پھینکنا چاہتے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں