بجلی کی سپلائی بند کرنے کے بعد غزہ تاریکی میں ڈوب گیا

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے۔ اسرائیل کی طرف سے بجلی کی سپلائی بند ہونے پر غزہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق سٹلائٹ سے لی گئی دو تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشیدگی سے پہلے اور کشیدگی کے بعد غزہ کی کیا صورتحال ہے۔ چینی اخبار گلوبل ٹایمز نے تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی تصویر 14 ستمبر کی ہے جہاں بیت لاہیا سے رفح تک اور خاص غزہ میں روشنی نظر آ رہی ہے‘۔ ’جبکہ دوسری تصویر 12 اکتوبر کی ہے جہاں بجلی کی سپلائی بند کرنے کے بعد پورا غزہ تاریکی میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔
چینی اخبار نے کہا ہے کہ ’غزہ دنیا کا گنجان آباد ترین علاقہ ہے جہاں کے رہنے والے تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں