تہذیب یافتہ دنیا کا مکروہ چہرہ! غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل اجلاس میں پیش روسی قرارداد ناکام

سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے روسی قرارداد ناکام ہوگئی، قرارداد کی منظوری کیلئے 9 ووٹ درکار تھے، لیکن قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔ روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جب کہ قرارداد میں یرغمالیوں کی رہائی، انسانی امداد کی ترسیل، غزہ سےعام شہریوں کے محفوظ انخلا کا بھی مطالبہ تھا، اور عام شہریوں کے خلاف تشدد و دہشت گردی کی مذمت کی گئی تھی۔

قرارداد کے حق میں چین، متحدہ عرب امارات، گبون اور موزمبیق نے حمایت کی جو کام نہ آئی، جب کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ جب کہ البانیہ، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا، اور سوئٹزرلینڈ ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے۔ ناکامی پر روسی مندوب تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ روسی قرارداد میں حماس کا نام نہیں لیا گیا تھا، مغربی ممالک کے نمائندوں نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا، یہ اقدام اشتعال انگیز، منافقانہ، ناقابل دفاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں