تھائی لینڈ میں ایک ٹیٹو آرٹسٹ ایک ہی گھر میں اپنی 8 بیویوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہا ہے۔ اونگ ڈیم سروت نامی ایک نوجوان ٹیٹو آرٹسٹ نے بتایا کہ اس کی یہ تمام شادیاں کیسے ہوئی تھیں۔ اس نے بتایا کہ میں نے اپنی 8 بیویوں کے متعلق بتایا کہ پہلی بیوی سے دوست کی شادی جبکہ دوسری بیوں سے سے بازارمیں ملا تھا۔
اونگ ڈیم کا کہنا تھا کہ تیسری بیوی سے اسپتال میں ملاقات ہوئی جبکہ چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیویوں سے ملاقات انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی تھی۔ نوجوان نے مزید بتایا کہ ساتویں بیوی سے مندر میں ملاقات ہوئی اور آٹھویں بیوی سے ملاقات ایسے وقت ہوئی جب میں 4 بیویوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے گیا ہوا تھا۔
نوجوان نے بتایا کہ میری ہر بیوی خود اپنا خرچ خود اٹھاتی ہے جبکہ تھائی نوجوان اونگ کی 8 بیویوں نے اپنے شوہر کو مہربان اورخیال رکھنے والا شخص قرار دیا ہے۔