’اسرائیل نے فلسطینیوں کا قتل عام کر دیا‘ غزہ کے اسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید ، صیہونی بربریت پر دنیا خاموش

فوٹو: انٹرنیٹ

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 ے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملہ، مریض اور پناہ لیے ہوئے عام شہری شہید ہوئے۔ بعض میڈیا رپورٹ میں شہیدوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں