معصوم بچوں کی میتیں کہاں رکھیں؟ غزہ کی ڈاکٹر شدت غم سے پھٹ پڑیں

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کی خاتون ڈاکٹر شدت غم سے پھٹ پڑیں، خاتون ڈاکٹر نے رو رو کر دنیا کو اسرائیلی مظالم کا حال سنا ڈالا۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔شہید ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کی خاتون ڈاکٹر دہائیوں نے دل دہلا دیے ہیں۔ خاتون ڈاکٹر نے دوہائی دیتے ہوئے کہا کہ ان ننھی کلیوں کا کیا قصور تھا،انہوں نے کیا گناہ کیا تھا،کیا کریں کہاں جائیں، ان معصوموں کی میتوں کو کہاں رکھیں؟ ،یہاں تو دو گز جگہ بھی نہ بچی۔

دوسری جانب غزہ کے اسپتالوں میں جگہ اور دوائیں ختم ہونے لگیں اور زخمیوں کو بے ہوش کیے بغیر آپریشن ہونے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں