اسرائیلی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید

اسرائیلی بمباری میں اسپتالوں اور ایک چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مسجد العمری الکبیر شہید ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس پر ہی بس نہ کی بلکہ شمالی علاقے میں ہی ایک تاریخی مسجد العمری الکبیر پر بمباری کی جس میں مسجد مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔

خیال رہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 900 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ دوسری جانب حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1400 ہے اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں