فلسطینی لڑکی کے جذبہ ایمانی کو سلام: شہید بچی حیا کی دلخراش وصیت ’میرے جوتے غریب بچوں کو صاف کرکے دئے جائیں‘

اسرائیل کی جانب سے گزشتہ دنوں غزہ کے اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی حیا کی دلخراش وصیت سامنے آگئی۔ اس حملے میں کئی بچے بھی شہید ہوئے جن میں ایک بچی حیا بھی شامل تھی۔ حیا کی دلخراش وصیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہید فلسطینی بچی نے سادہ کاغذ پر لکھاکہ میری پاکٹ منی سے45 شیکل میری ماں کو دیے جائیں، 5 شیکل میرے بھائی ہاشم اور5 بہن ذینہ کو دیے جائیں، 5 شیکل دادی اور 5 پھپھی کو دیے جائیں۔

شہید حیا نے وصیت کی کہ 5 شیکل خالہ اور5 خالو کو دیے جائیں۔ شہید حیا نے مزید لکھاکہ میرے کھلونے میری بہن اورسہیلیوں کو دیےجائیں، میرے کپڑے پھپھی زادبہنوں کو دیے جائیں۔ شہید فلسطینی بچی نے وصیت میں کہا کہ میرے جوتے غریب بچوں کو ملیں، جوتوں کو صاف ضرور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں