اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی

اسرائیل کے غزہ پر حملے 15ویں روز بھی جاری ہیں جہاں اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے امداد میں ایندھن شامل نہ ہونے کو بیماروں، زخمیوں کی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور مصر سے غزہ امداد میں ایندھن بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیل نے غزہ میں خوراک، پانی، بجلی، ایندھن کی رسائی روک رکھی ہے، غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں