میری ماں دنیا کے سب سے بہترین کھانے بناتی تھی، فلسطینی بچہ شہید ماں کو یاد کرکے اشکبار

اسرائیلی فوج کی بمباری میں ماں کو کھونے والا فلسطینی بچہ انہیں یاد کرتے ہوئے روتا رہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے صارفین کے دلوں کو دہلا دیا۔

فلسطینی صحافی نے ایک بچے کی اپنی ماں کو روتے ہوئے یاد کرنے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ بچہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے مسلسل رو رہا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:

https://www.instagram.com/reel/Cyu3h4yt8lN/?utm_source=ig_embed&ig_rid=2b3fbb81-f196-4b63-814a-05f0033e3f30

ویڈیو میں فلسطینی بچہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ میری ماں میرے لیے دنیا کا سب سے بہترین کھانا بناتی تھی۔ فلسطینی بچہ روتے ہوئے مزید کہتا ہے کہ میری ماں کی سالگرہ آنے والی تھی، میں نے پیسے جمع کرکے ان کیلئے گفٹ خریدا اور انہیں دینے کیلئے اسے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔

ویڈیو میں موجود ایک شخص اس بچے کو مسلسل تسلیاں دیتا ہوا نظر آرہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی یہ ویڈیو دیکھ کر افسردہ ہوگئے اور بچے کی والدہ کی مغفرت کیلئے دعا بھی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں