غزہ کے ننھے یوسف کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار

غزہ میں گذشتہ سولہ دن سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے شہید ہورہے ہیں۔ شہداء میں ایک سات سالہ بچہ بھی ہے جس کی دردناک موت کی تفصیلات  پرہرآنکھ اشک بار ہے۔

 سات سالہ بچے یوسف کی ماں اپنے بچے کو ہسپتال میں تلاش کرنے آئی تو ڈاکٹروں کو کہتی “میرے بیٹے یوسف کی عمر 7 سال ہے۔ اس کے بال گھنگریالے، سفید اور پیارے ہیں۔” اس تلاش کے دوران اسے پتہ چلا کہ اس کا لخت جگر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکا ہے۔ ننھے یوسف کی شہادت کے اس تکلیف دہ صدمے نے دنئا کو رلا دیا۔

مشہور شخصیات سمیت سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں نے ننھے یوسف کی تصویر شیئر کی اور اسرائیلی فوج کی وحشت اور بربریت کی مذمت کی ہے۔ تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے والوں میں شامی اداکار معتصم النہار بھی شامل ہیں۔  

معتصم نے مرحوم بچے کی ایک تصویر پوسٹ کی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ یوسف ہے جس کے گھنگریالے، سفید اور پیارے بال ہیں”۔ اس کے ساتھ صدمے سے نڈھال کی فریاد بھی سنتی جا سکتی ہے‘‘۔ اس پوسٹ پر بہت سےلوگوں نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے شدید صدمے کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں