’اے اللہ یہاں کوئی نہیں بچا بس تُو ہے‘، غزہ کی مسجد سے گونجتی انتہائی کرب ناک و غمگین آواز

اسرائیل نے گزشتہ شب غزہ پر اب تک کا سب سے بدترین حملہ کیا اور ایسے میں غزہ کی مسجد کے اسپیکر سے گونجتی آواز نے درد دل رکھنے والوں کو جھنجھوٹ کر رکھ دیا۔ گزشتہ شب اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اب غزہ کا دنیا بھر سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

اس اسرائیلی حملے کو اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ شب غزہ میں ایک طرف موت کا سناٹا اور دوسری طرف مسجد کے اسپیکر سے گونجتی یہ آواز سے درد دل رکھنے والے دہل کر رہ گئے۔ مسجد کے اسپیکر سے اعلان کیا گیا کہ اے اللہ، اے اللہ یہاں کوئی نہیں بچا بس تُو ہے۔

اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بعد غزہ کی مسجد سے مسلمانوں کے نام پیغام دیا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کر رہا ہے لیکن ہم اللہ کی قدرت کو ان پر غالب سمجھتے ہیں۔ مسجد سے اعلان کیا گیاکہ یہاں مواصلاتی رابطے منقطع کیے جاچکے، غزہ کے مکین اہل اسلام کی دعاؤں کے طالب ہیں، ہماری اپیل ہے کہ مظلوموں کی فتح کیلئے خدا سے دعا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں