مشکلات میں پھنسے ٹرمپ صیہونی لابی کی خوشامد میں آپے سے باہر! اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ، سابق امریکی صدر نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو دی دھمکی

سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی دیدی۔ ریپبلکنز جیوئش اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردیں گے۔

سابق صدر نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔ سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کردیا ۔

سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگا س میں یہودی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ حماس کی تباہی ضروری ہے اور اس بحران کی ذمہ دار،جوبائیڈن انتظامیہ ہے۔

سابق امریکی صدر نےاسرائیل کی متزلزل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی بھی دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں