مولانا طارق جمیل کے فرزند کی موت پر پولیس کا نیا انکشاف

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس اطلاع کے ساتھ ہی دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مولانا کے چاہنے والوں کو صدمہ پہنچا۔ فرزند کے انتقال کی اطلاع خود مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعہ دی۔

تاہم اب اس معاملہ میں پولیس نے نیا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔ پاکستان کے ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، انہوں نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔

ایک اور افسر نے بتایا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کی پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔ پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اور بعد میں طلاق ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں