اسرائیل کا رات کی تاریکی میں المغازی کیمپ پر فضائی حملہ، 51 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ پر رات کے اندھیرے میں المغازیکیمپ پرحملہ کردیا، جس کے نتیجے میں51 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دھماکے بھی سنے گئے، المغازی کیمپ پر حملے میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا میں بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پانچویں ہفتے میں داخل ہو گئے، اسرائیلی افواج کی جانب سے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے الفخورا اسکول پر بھی بمباری کی گئی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت سے غزہ کے 16 اسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رک چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں