اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارت کے ملبہ سے 14 گھنٹے بعد بچی کو زندہ نکالا گیا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل (کمزور دل والے حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت سے چودہ گھنٹے بعد بچی کو زندہ نکال لیا گیا. ریسکیو ورکرز نے بچی کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نکالا۔ فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ میں معصوم بچوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا غزہ میں بچے اپنے جسموں پر نام لکھ رہے ہیں تاکہ اُن کی لاشوں کو شناخت کیا جاسکے۔

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں