راجستھان کے علاقے وڈوڈارا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ کشامہ بندو کی شادی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان بھی ہو گیا ہے لیکن 11 جون کو ہونے والی یہ شادی اس لحاظ سے منفرد ہو گی کہ اس میں دلہا کوئی نہیں ہوگا جبکہ اس شادی میں ہندو رسومات بھی ادا کئے جائیں گے۔
کشامہ بندو نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں اور میں کبھی بھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میں دلہن بھی بننا چاہتی ہوں۔ میں نے SOLOGAMY (اپنے آپ سے شادی) سے متعلق آن لائن بہت کچھ پڑھا لیکن ہندوستان میں، میں پہلی لڑکی ہوں گی جو خود سے شادی کروں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کے بعد دلہن اکیلے ہنی مون پر بھی جائے گی۔ وہیں والدین نے بھی بیٹی کے اپنے آپ سے شادی کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ملک میں اس طرح کی سولو گیمی شادیوں کا رواج عام ہوگا یا اس طرح کی یہ پہلی اور آخری شادی ہوگی۔