اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے: امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی ڈیل پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ ڈیل پر رضامند ہوگئے جس کے نتیجے میں غزہ میں 5 دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فریقین جنگ میں وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی اخبار میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق غزہ میں جنگ میں وقفے سے متعلق معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی اخبارکے مطابق 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور معاہدے میں کلیدی کردار قطر نے ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار کی اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس یا اسرائیلی وزیراعظم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں