چین کے شمال مغربی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے 2 شمال مغربی صوبے میں آنے والے 6.2شدت کے زلزلے سے 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز لین ژو کے جنوب مغرب میں 102 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں منفی درجہ حرارت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
The 6.2-magnitude #earthquake that jolted an ethnic county in Northwest #China's #Gansu province midnight Monday has killed 111 people in Gansu and neighboring Qinghai province.
The provincial fire and rescue department has sent 580 rescuers aided with 88 fire engines, 12 search… pic.twitter.com/mMLsZ0QMoL
— Bridging News (@BridgingNews_) December 19, 2023
یہ زلزلہ پیر کی شام کو آیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شدید زلزلے اور ہلکے زلزلے سے صوبے میں دو سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Xinhua خبر ایجنسی کے مطابق پڑوسی Qinghai صوبے کے Haidong شہر میں بھی 9 افراد ہلاک جبکہ 124 زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ چین کے صدر Xi Jinping نے Earthquake کے تعلق سے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاﺅ کی کوششوں کی مانگ، متاثرہ افراد کی مناسب باز آباد کاری، اور لوگوں کی زندگیوں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی بات کہی گئی ہے۔


