میٹا فلسطینیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

حیدرآباد (دکن فائلز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی ‘میٹا’ فلسطینیوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو ‘میٹا’ سینسر شپ لگا کر سوشل میڈیا پر پھیلنے سے روکنےکی کوشش کر رہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ‘میٹا’ کی اس سینسر شپ کی کوشش پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں ایچ آر ڈبلیو نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹا اپنے سوشل پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر فلسطین کے حق میں لگائی جانے والی پوسٹس کو سینسر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جن میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار 200 خواتین بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں