رام مندر کی افتتاحی تقریب میں سونیا گاندھی کو مدعو کیا گیا؟

حیدرآباد (دکن فائلز) ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب 22 جنوری کو منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی معززین شرکت کرنے والے ہیں۔ اس تقریب میں اپوزیشن پارٹی کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کو بھی مدعو کیا گیا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی اور ان کی شرکت پر جواب بھی دیا۔

ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ سونیا گاندھی ایودھیا رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے پوری طرح تیار ہیں تاہم اگر کسی وجہ سے وہ نہ جاسکیں تو ان کی طرف سے ایک نمائندہ اس پروگرام میں شرکت کرے گا۔

ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ مجھے مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ بی جے پی کو سچے عقیدتمندوں کی پہچان نہیں ہے۔ رام مندر کے افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ، انوپم کھیر، اکشے کمار، راجکمار ہیرانی، سنجے لیلا بھنسالی، روہت شیٹی و دیگر مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں