اسرائیلی فوج کی 24 گھنٹوں میں غزہ کے 230 مقامات پر بمباری ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

(ایجنسیز) صیہونی افواج کی بربریت و دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی رفح کراسنگ اور جبالیا کیمپ سمیت گزشتہ 24 گھنٹوں میں 230 مقامات پر شدید گولا باری کے نتیجے میں سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

صیہونی فوج نے ہلال احمر کی عمارت کا گھیراؤ کرلیا اور اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقے شجاعیہ پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب بمباری سے 55 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران گرفتار فلسطینیوں کی تعداد بھی ساڑھے 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسرائیل بمباری کے باعث شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے جبکہ صیہونی افواج سے غزہ کے قبرستان بھی محفوظ نہ رہ سکے، مشرقی غزہ میں اسرائیل نے بلڈوزروں سے قبروں کو بھی روند ڈالا۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں حماس نے جوابی وار کرتے ہوئے تل ابیب پر نئے راکٹ حملے کردیے اور غزہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں میں اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

حماس کے جوابی حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن میں اب تک 137 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں