غزہ کی 11 سالہ لڑکی نے شہادت سے ایک روز قبل ڈائری میں کیا لکھا؟

(ایجنسیز) غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 11 سال کی بچی شہید ہوگئی۔ ننھی بچی نے شہادت سے ایک دن قبل ڈائری لکھ کر اپنی آپ بیتی بیان کی، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اسے پڑھنے والے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

سیلہ نے لکھا تھا کہ آج ہفتہ ہے، 23 دسمبر 2023، میں آج صبح ساڑھے7 بجے اٹھی، اپنا بستر صاف کیا، ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا۔ کمسن بچی نے مزید لکھا کہ پھر میں نے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلا، ہمیں بہت مزا آیا، پھر ہم نے دوپہر کا کھانا ساتھ مل کر کھایا، کھانے میں کچھ پیسٹریز اور پیزا تھے، جو بہت ذائقے دار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلہ کے اہل خانہ بھی کرسمس سے قبل اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے تھے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کے اس حملے میں 11 سالہ سیلہ کے علاوہ اس کے چھوٹے بہن بھائی بھی شہید ہوگئے، جن میں 8 سالہ بہن ہالہ، 6 برس کی لین اور 5 برس کا بھائی حسین شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں