اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی اعضاء چرائی گئی لاشیں غزہ لائی گئیں

(ایجنسیز) غزہ میں اسرائیل کے بھیانک جرائم جاری ہیں، اسرائیل سے 1 ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی غزہ لائی گئیں۔ تمام شہداء کی رفح میں اجتماعی تدفین کر دی گئی۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، لاشوں سے اعضاء بھی چرائے گئے ہیں۔ فلسطینی حکام کی جانب سے لاشیں کن فلسطینیوں کی ہیں اور وہ کیسے مرے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز 100 سے زائد حملے کیے، خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بم باری کی۔ اسرائیلی حملوں میں 1 روز میں 240 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے گئے، شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار 9 سے زیادہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں