ایران میں قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 73 افراد جاں بحق

(ایجنسیز) ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں 73 افراد جاں بحق اور 100 سے زاید زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکوں میں73 افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ادھر معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں