اروند کیجریوال کو ای ڈی کا چوتھا سمن، 18 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے کیا گیا طلب

حیدرآباد (دکن فائلز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چوتھا سمن بھیجا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی کو بھیجے گئے ایک اور سمن میں ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو 18 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی نے دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے کو فرضی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ کیجریوال نے ای ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے گذشتہ تین سمنوں کو غیرقانوی قرار دیتے ہوئے ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں