اسلام دشمن گیرٹ وولڈرز نے ملعون نوپور شرما سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر محاورہ وائرل ’چور چور مُسیرے بھائی!‘

حیدرآباد (دکن فائلز) نیدرلینڈز کے وزیراعظم ملعون گیرٹ وولڈرز نے کہا کہ انہوں نے نام نہاد بہادر نوپور شرما کو حمایت کا ذاتی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرکے کہا کہ وہ مستقبل میں ہندوستان کے دورے کے دوران ایک دن نوپور شرما سے ضرور ملیں گے۔

واضح رہے کہ اسلام دشمن وولڈرز نے گزشتہ سال نیدرلینڈز کے انتخابات میں حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی تھی اور وہ وزیراعظم منتخب ہوئے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ “میں نے بہادر نوپور شرما کو حمایت کا ذاتی پیغام بھیجا، جنہیں برسوں سے اسلام پسندوں کی طرف سے خطرہ ہے۔ پوری دنیا کے آزادی پسند لوگوں کو اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن ہندوستان کے دورے کے دوران ان سے ملوں گا”۔

بی جے پی کی ایک معطل ترجمان معلون نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچائی تھی، جس کے بعد 2022 میں معلون خاتون سیاست داں کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کو لیکر سخت و دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں جبکہ اس خبر سے متعلق ایک محاور وائرل ہوگیا ’چور چور مُسیرے بھائی!‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں