فیس بک پوسٹ میں مودی اور یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی، حیدرآباد میں مقیم شخص کے خلاف کرناٹک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک پولیس نے وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یادگیر ضلع سے تعلق رکھنے والا محمد رسول نامی شخص جو فی الحال حیدرآباد میں مقیم ہے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں وزیر اعظم اور یوپی کے سی ایم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس پوسٹ میں فحش زبان بھی استعمال کی گئی۔

یادگیر کے ایک مقامی شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور فیس بک پوسٹ کی تفصیلات بھی جمع کرائی۔ پولیس نے محمد رسول کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔ اس سلسلہ میں کرناٹک پولیس نے حیدرآباد پولیس کو بھی مطلع کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں