بنگلور: رامیشورم کیفے دھماکہ کے مشتبہ ملزم کی شناخت بتانے والے کو 10 لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلور کے رامیشورم کیفے دھماکہ کو چھ روز گذرنے کے باوجود مشتبہ ملزم ابھی تک فرار ہے۔ این آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرنے کےلئے اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے اور دوسری طرف مشتبہ ملزم کے بارے میں معلومات بتانے والوں کو 10 لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دھماکہ کے بعد سے ہی بنگلور پولیس کی خصوصی ٹیم ملزم کی گرفتاری کےلئے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف گذشتہ روز این آئی اے بھی اس تحقیقات میں شامل ہوگئی۔ این آئی اے نے اب ملزم کا پتہ یا اس کے بارے میں جانکاری دینے والے کو 10 لاکھ روپئے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو بنگلور میں واقع مشہور رامیشورم کیفے میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکہ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ایک مشتبہ شخص نے کیفے میں بیاگ رکھ کر چلاگیا جس میں کچھ دیر بعد دھماکہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں