انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایون مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔
اطلاع کے مطابق ایون مارگن نے ناصرف کپتانی بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے، ممکنہ طور پر وہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلش کپتان بار بار انجریز کا شکار ہونے اور میچز میں پرفارم نہ ہونے پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے سبب انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ساتھی کھلاڑی معین علی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورگن کے لیے انگلینڈ ٹیم سب سے پہلے ہے۔