ملک پیٹ کی ہوٹل پر مفت حلیم کا آفر: بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کےلئے پولیس لاٹھی چارج کرنا پڑا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) رمضان کے پہلے روزہ سے حیدرآباد کی تقریباً تمام ہوٹلوں کی جانب سے حلیم بڑے پیمانہ پر فروخت کی جاتی ہے تاہم ملک پیٹ کی ایک ہوٹل نے گاہکوں کو راغب کرنے کےلئے ’فری حلیم‘ کا آفر رکھا۔ ہوٹل نے جب مفت حلیم کا اعلان کیا تو سینکڑوں لوگوں ہوٹل پر امڈل پڑے اور افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بھاری بھیڑ کے باعث حالات قابو سے باہر ہو گئے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کردیا۔ مفت حلیم کا آفر سن ٹن سینکڑوں لوگ ہوٹل کے سامنے جمع ہوگئے۔ جس کیو جہ سے علاقہ میں ٹریفک جام بھی ہوگیا۔

ہوٹل پر ایک ساتھ ہجوم جمع ہونے کی وجہ سے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے پولسی کو مطلع کیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے حالا کو قابو میں کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں