گجرات میں دو مزارات کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا گیا

(ایجنسیز) گجرات میں عبداسہ کے ساحلی علاقے بھنگوری وانڈ میں دو مزارات کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کردیا گیا۔ سرکاری اراضی پر دو درگاہیں تعمیر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دو مزارات کو گجرات حکومت نے مسمار کردیا۔

واضح رہے کہ گجرات میں سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے ذریعے تعمیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کئی درگاہوں اور مدرسوں پر بلڈوزر چلایا گیا۔ تازہ طور پر بلڈوزر کاروائی میں وڈا پیر اور حاجی ابراہیم پیر کے مزارات کو منہدم کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں