بنگلور کے رامیشورم کیفے دھماکہ: مشتبہ ملزم سے مشابہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بنگلور رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے ایک اہم ملزم کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر کے نام سے شناخت شدہ مشتبہ شخص کو کرناٹک کے بیلاری ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مشتبہ ملزم سے فی الحال پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق اس شخص کی مرکزی ملزم سے “کچھ مشابہت” ہے، جو مختلف سی سی ٹی وی ویڈیوز میں قید ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو بنگلورو کے مشہور کیفے میں کم شدت کے دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکہ ٹائمر کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں