بی جے پی کی 72 ناموں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کردی، تلنگانہ کے چھ حلقوں پر بھی امیدواروں کا اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی نے آج آئندہ لوک سبھا انتخابات کےلئے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ بی جے پی کی دوسری فہرست 72 ناموں پر مشتمل ہے جس میں سینئر لیڈر نتن گڈکری اور پیوش گوئل سمیت دیگر کے نام شامل ہیں تو نئے چہرہ کے طور پر منوہر لال کھٹر کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔

تلنگانہ کے 6 حلقوں سے امیدواروں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ محبوب نگر سے ڈی کے ارونا، میدک سے رگھونندن راؤ، عادل آباد سے ناگیش، محبوب آباد سے سیتارام نائک، نلگنڈہ سے سیدی ریڈی اور پداپلی سے جی سرینواس کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں