حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی شراب گھوٹالے معاملہ میں آج کاروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے کویتا کے گھر پر چھاپا مارا۔ شراب گھوٹالے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، ای ڈی کے اہلکار بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں واقع رکن قانون ساز کونسل کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے ہیں۔ دہلی سے ای ڈی کے 10 اہلکار تقریباً ایک قبل کویتا کے مکان پہنچے اور تلاشی شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے مالیاتی لین دین کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
బీఆర్ఎస్ పార్టీ ఎమ్మెల్సీ కవిత ఇంట్లో ఈడీ సోదాలు.
👉 పదిమంది అధికారులతో కలిసి సోదాలు చేస్తున్న ఢిల్లీ నుంచి వచ్చిన ED అధికారులుED searches at BRS Party MLC Kavitha's house
👉 ED officials came from Delhi are conducting searches along with ten officers. pic.twitter.com/0LBFPV3yuG— Congress for Telangana (@Congress4TS) March 15, 2024
اطلاعات کے مطابق کویتا اور گھر میں موجود دیگر لوگوں کے موبائل فون کو حکام نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ تلاشی کے پیش نظر کویتا کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ تلاش مزید تین سے چار گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ای ڈی کے اہلکار کویتا کے گھر میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ تلاشی کاروائی ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کی قیادت میں جاری ہیں۔ کویتا کے گھر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری پر بی آر ایس ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایم ایل سی کویتا کی درخواست پر سماعت اس ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کردی۔ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے سمن کو منسوخ کرنے کے لیے عرضی دائر کی گئی تھی۔ کویتا نے الزام لگایا کہ سی آر پی سی قوانین کے مطابق تفتیش نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر بلائے جانے پر اعتراض کیا۔ درخواست میں، کویتا نے عدالت سے کہا کہ وہ ان کے خلاف کسی سخت کاروائی نہ کرنے کی ای ڈی کو ہدایت دیں۔


