سنسکاری؟ بی جےپی کے سینئر لیڈر یدی یورپا پر نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کا الزام، ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی کے رہنما پارٹی کو انتہائی سنسکاری پارٹی بتاتے ہیں لیکن اکثر بی جے پی کے لیڈروں پر عصمت دری و بدکاری کے الزامات عائد ہوتے رہتے ہیں۔ تازہ معاملہ میں بی جے پی کے انتہائی سینئر لیڈر و کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا پر نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے عمر رسیدہ لیڈر کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رواں سال 2 فروری کو یدی یورپا نے ایک اجلاس کے دوران ان کی بیٹی کا جنسی استحصال کیا تھا۔ پولیس نے ملزم یدی یورپا کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول اوفینسیس (POCSO) ایکٹ کی دفعہ 8 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 354 اے (جنسی ہراسانی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ سداشیو نگر پولیس اسٹیشن میں درج ہوا ہے۔

اس معاملہ میں ابھی تک ملزم یدی یورپا یا بی جے پی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں