بہار: پپو یادو نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار کے قدآور سیاسی لیڈر پپو یادو نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پپو یادو نے ہمیشہ اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کےلئے کام کیا۔ انہوں نے آج دہلی میں کانگریس پارٹی کے دفتر پہنچ کر آج کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے پپو یادو کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مانا جارہا ہے کہ بہار کے متھلانچل سے پپو یادو کانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں