بی ایس پی سے معطل دانش علی نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں دانش علی امروہہ سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔ دہلی میں کانگریس دفتر پہنچ کر دانش علی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کانگریس ترجمان پون کھیڑا اور یوپی انچارج اویناش پانڈے نے ان کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ مایاوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دانش علی کو بی ایس پی سے معطل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں