’میں جلد باہر آؤں گا ۔۔۔‘ ای ڈی کی حراست میں لکھے گئے اروند کیجریوال کے خط کو اہلیہ سنیتا نے بڑھ کر سنایا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی حراست سے خط لکھا، جسے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے پڑھ کر سنایا۔ سنیتا نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا آپ کے لئے کیجریوال نے ایک پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پیارے ملک کے باشندوں مجھے کل گرفتار کرلیا گیا۔ میں اندر رہوں یا باہر ہر لمحے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔گرفتاری سے میں حیران نہیں ہوں۔ میری زندگی ہی جدوجہد ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میری زندگی کا ہرلمحہ ملک کے لئے وقف ہے۔ ہمیں مل کر ملک کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنانا ہے۔ ہمارے ملک کے اندر اور باہر کئی طاقتیں ہیں جو ہمارے ہندوستان کو کمزور کررہی ہیں۔ ہمیں ان طاقتوں کو ہرانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کوئی جیل مجھے اندر نہیں رکھ سکتی، میں جلد ہی باہر آؤں گا اور اپنا وعدہ پورا کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں