بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی لوک سبھا انتخابات لڑیں گی

حیدرآباد (دکن فائلز) بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی بیٹی ودیا رانی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کریں گی۔ وہ لوک سبھا حلقہ کرشنا گری سے انتخاب لڑیں گی، اس حلقہ سے کانگریس نے تین بار ہوسور کے ایم ایل اے رہے گوپی ناتھ کو امیدوار بنایا ہے۔

34 سالہ ودیا رانی ویرپن نے 2020 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن دو ماہ قبل وہ نام تاملار کچی پارٹی (این ٹی کے) میں شمولیت اختیار کرلی تھیں۔ ودیا رانی، کرشنا گری میں پلے اسکول چلاتی ہیں۔ ودیا رانی نے کہا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات تمل ناڈو کے کرشنا گری حلقہ سے این ٹی کے، کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد عوام کی خدمت کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے ایسا کرنے کا جو طریقہ منتخب کیا وہ مناسب نہیں تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آئی ہیں۔ ودیا رانی پیشہ کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ وہ سماجی کارکن بھی ہیں اور قبائلیوں اور دلتوں کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔

ڈاکو ویرپن، 2004 میں تمل ناڈو پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کے ساتھ انکاونٹر میں مارا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں