ایودھیا رام مندر میں گولی لگنے سے سیکورٹی اہلکار شدید زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے ایودھیا میں واقع رام مندر کے احاطہ میں گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثاتی فائرنگ میں سیکوریٹی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اہلکار کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے لکھنو ٹراما سنٹر ریفر کردیا۔

زخمی اہلکار کو لائف سپورٹ سسٹم کے ساتھ لکھنو منتقل کیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ حادثاتی طور پر بندوق سے فائر کے بعد گولی سیکوریٹی اہلکار کے سینہ کے پار ہوگئی۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق رام مندر کے احاطہ میں گولی چلنے سے پی اے سی کا ایک کمانڈر شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت 53 سالہ رام پرساد کے طور پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں