مسجد الحرمین مکہ یعنی مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں 29 ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا کرائی گئی۔ اس دعا میں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جس کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
VIDEO: Complete Khatam Al Quran Dua 1445/2024 by His Excellency Sheikh Abdur Rahman As Sudais in Masjid Al Haram, Makkah
pic.twitter.com/YZFQqhW9XS— Inside the Haramain (@insharifain) April 7, 2024
مسجد الحرام کےاندرونی اوربیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اوراطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔ ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کےلیے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق 29ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا۔ مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔