ہندوستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو عیدالفطر

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان میں مختلف ہلال کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے آج شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا، لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ بعد ازاں مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی اور امارت شرعیہ ہند وغیرہ اداروں نے ملک میں 11 اپریل بروز جمعرات کو عید کا تہوار منائے جانے کا اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے، عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1445ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراھیم حسینی قادری سجادپاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

چاند نظر نہیں آیا لہذا تحت احکام شرعیہ صدر مجلس علماء دکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ 11 اپریل 2024 کو یکم شوال المکرم ہوگی اور عیدالفطر منعقد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں