(ایجنسیز) دنیا بھر کے مسلمان آج مذہبی عقیدت کے ساتھ عید الفطر منا رہے ہیں، مساجد میں نماز عید کے لیے خصوصی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، مسجد اقصیٰ میں بھی نماز عید کا ایک روح پرور اجتماع ہوا، جب کہ غزہ کی شہید مساجد میں آنسوؤں کے ساتھ امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔
عشرات آلاف المصلين يؤدون صلاة عيد الفطر في #المسجد_الأقصى رغم تضييقات الاحتلال الإسرائيلي pic.twitter.com/PKZHlSZ4Mq
— TRT عربي (@TRTArabi) April 10, 2024
چھ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت غزہ والوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی ہے، محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی درندوں نے وحشیانہ بمباریوں میں سیکڑوں مساجد شہید کر دیے ہیں، تاہم ان شہید مساجد میں بھی غزہ والوں نے عید کی نماز ادا کی اور امن کے لیے دعائیں مانگیں، رفح کے پناہ گزیں کیمپوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔
مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود بیت المقدس کی بابرکت مسجد میں صبح سویرے شہری جوق در جوق نماز عید کے لیے امنڈ آئے، یروشلم میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے الاقصیٰ سے زبردستی نکالے گئے متعدد شہریوں نے مسجد کے اطراف کی گلیوں میں نماز عید ادا کی۔